کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 900روپے کمی ہو ئی ہے ،جس سے ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ 2لاکھ 83ہزار 400روپے ہو گیا۔جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 771روپے کم ہو کر 2لاکھ 42ہزار 970روپے ہو گیا۔