ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 2371 ڈالر فی اونس ہے۔