کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کمی ہوئی ہے، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 27ہزار 300روپے ہو گئی ۔
ادھرعالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3ڈالر اضافے سے 2153ڈالر فی اونس ہے۔