ہوم Business سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کی...

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کی کمی

0



(24 نیوز) مسلسل تیسرے  روز  عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی آ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2ہزار355ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے اور مسلسل تیسرے روز  سونے کی فی تولہ قیمت میں  6ہزار200روپے کی کمی کے بعدسونا 2لاکھ 42ہزار روپےہوگیا اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5ہزار315روپے کی کمی سے 2لاکھ 7ہزار476روپے ہوگئی ہے۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس نان دہندگان کے گرد گھیرا تنگ، نان فائلرز کی مزید 11ہزار 252 سمزبند

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2400.54روپے کی سطح پر آگئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version