ہوم Business سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

0


علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 293 ڈالر فی اونس جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2 ہزار 313 ڈالر فی اونس ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version