ہوم Business سونے کی فی تولہ قیمت میں1400 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1400 روپے کی کمی

0



(24 نیوز)پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالرز کم ہو کر 2326 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین اگلے3ماہ بجلی کے بھاری بل بھرنے کیلئے تیار ہوجائیں  نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا لیکن آج 1400 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version