کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 2191 ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستان میں سونے کے نرخ 1500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے سے ایک لاکھ 98 ہزار 45 روپے کی سطح پر آ گئی۔