ہوم Business سونے کی قیمت زمین پر آگریہزاروں روپے سستا ہو گیا

سونے کی قیمت زمین پر آگریہزاروں روپے سستا ہو گیا

0



(ایاز رانا)گزشتہ ہفتے مسلسل اضافے کے بعدکاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز  سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی  آ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر کی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2672ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4300روپے کم ہوکر 278400 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3657روپے گھٹ کر 238683روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 3400روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2914.95روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:7 سکور پر تمام ٹیم آؤٹ،ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم ترین سکور کا نیاریکارڈ بن گیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version