سونے کی قیمت میں اضافہ، ریٹ کتنا بڑھ گیا؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور 2 لاکھ 14 ہزار 450 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 856 روپے تک پہنچ گئی۔