(24 نیوز)مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی فی تولہ کی کمی ہو گئی ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 29 روپے کی کمی ہونے سے10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہوگئی تھی۔