ہوم Business سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ڈالر کی قیمت 278.30 روپے پر برقرار...

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ڈالر کی قیمت 278.30 روپے پر برقرار  

0



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی۔

جمعرات کو سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 263 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 74 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی یا اضافہ نہیں ہوا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر برقرار ہے ، گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 59  پیسے برقرار ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version