ہوم Business سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاؤ کا...

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاؤ کا رجحان

0



(24 نیوز)سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ 14 ہزار کی حد کو چھو لیا ۔
 پاکستان سٹاک  یکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر 14 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 878 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا  گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 803 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 925 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قمیت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، انٹر بینک میں 17 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 40 پیسے پر آ گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version