کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹاک مارکیٹ 247 پوائنٹس کمی کے بعد بند ہو گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار 816 پوائنٹس پر بند ہو گیا۔
قبل ازیں آج ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بھی دیکھا گیا جب 100 انڈیکس 90 پوائنٹس بڑھ کر 65 ہزار154 پوائنٹس پرپہنچ گیا تھا۔