ہوم Business سٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کیلیے آرٹ...

سٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کیلیے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا

0



کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے کے اختتام پر نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔10روپے مالیت کے نوٹ پر اول انعام ڈاکٹر شیری عابدی،دوم انعام مرزا سفیان،20 روپے مالیت کے نوٹ پر اول انعام ہارون خان،50 روپے مالیت کے نوٹ پر اول انعام سید فواد حسین،100 اور 5ہزار مالیت کے نوٹ پر اول انعام میمونہ افضل،500 روپے مالیت کے نوٹ پر اول انعام ہادیہ حسن، 500 روپے کے نوٹ پر دوم انعام عینی زہرا،100 روپے مالیت پر اول انعام نورین اسلم اور 5 ہزار مالیت کے نوٹ پر دوم انعام کریم محمد نے حاصل کیا ،شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کی نوعیت محض علامتی ہے اور ان ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنروں کو بھجوایا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی ڈیزائنر اگرچہ مذکورہ ڈیزائنوں سے رہنمائی لیں گے تاہم وہ حتمی ڈیزائن بنانے کے لیے خود اپنی مہارت اور تخیّل کو استعمال کرنے میں آزاد ہوں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version