سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں9 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مجموعی قومی ذخائر کی سطح 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی آمد کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کی مالیت 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔