ہوم Business سپیشل فیملی پنشن مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا کے لواحقین تک...

سپیشل فیملی پنشن مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا کے لواحقین تک محدود ہے: وزارت خزانہ

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خزانہ ڈویژن نے سپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے بتایا کہ سپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا کے لواحقین تک محدود ہے۔ 
وزارت خزانہ کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈفورسز کے شہدا کے لواحقین سپیشل فیملی پنشن کے اہل ہوں گے، شہدا کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔
آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version