ہوم Business سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی صارفین پر سپلائی ویلیو کے حساب سے جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔ 

ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ریجن ون میں خیبر پختوانخوا، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد اور گوجرخان شامل ہیں، جبکہ ریجن ٹو سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں پر مشتمل ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version