ہوم Business شور کے باوجود آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی منظوری کیلئے پرامید...

شور کے باوجود آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی منظوری کیلئے پرامید ہیں: وزیر خزانہ

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایسے ہی شور مچایا جارہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی لیکن ہم پرامید ہیں کہ ستمبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دےگا۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کمرشل بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کیلئے مثبت بات چیت ہوئی اور بین الاقومی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردعمل مثبت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ردعمل مثبت ہے، دوست ممالک اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکے ذریعے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایس بی اے کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا اور اب بھی ایسے ہی شور مچایا جارہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا اور پرامید ہیں کہ ستمبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دےگا، آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی کیلئے حکومت پرعزم ہے، تاجروں سے ٹیکس لےکر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، اس معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور لے رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version