ہوم Business ضم اضلاع سمیت صوبے کیساتھ امتیازی سلوک جاری ہے: مشیرِ خزانہ خیبر...

ضم اضلاع سمیت صوبے کیساتھ امتیازی سلوک جاری ہے: مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا

0


مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم—فائل فوٹو
مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم—فائل فوٹو

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع سمیت خیبر پختون خوا کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ہے۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اس کے باوجود وفاقی حکومت 66 ارب روپے ضم اضلاع کو دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاق نے آزاد کشمیر کے فنڈز 70 ارب روپے سے بڑھا کر 107 ارب روپے کر دیے ہیں۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے مزید کہا ہے کہ گلگت کے فنڈز 51 ارب روپے سے بڑھا کر 68 ارب روپے کر دیے گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کو اس صورتِ حال سے آگاہ کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version