ہوم Business عالمی بینک کو پاکستان میں غربت میں مزید اضافے کا خدشہ

عالمی بینک کو پاکستان میں غربت میں مزید اضافے کا خدشہ

0


عالمی بینک کو پاکستان میں غربت میں مزید اضافے کا خدشہ

عالمی بینک نے پاکستان میں غربت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ میں میکرو اکنامک خطرات کا ذکر کیا ہے۔

رپورٹ میں 1 کروڑ پاکستانیوں کے غربت کی لکیر سے نیچے جانے کے خطرے کا اظہار کیا گیا اور معاشی شرح نمو کو غربت میں کمی کےلیے ناکافی قرار دیا گیا۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سخت میکرواکنامک پالیسی اور قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد بڑھی، رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 3 اعشاریہ 5 کے بجائے 1 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی۔

رپورٹ میں عالمی بینک نے پرائمری بیلنس میں بہتری اور رواں مالی سال قرضوں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی امید کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مضبوط زرعی پیداوار سے رواں مالی سال پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہوئیں، دیگر شعبوں کا اعتماد بحال ہوا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version