ہوم Business عالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی

0



(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ  پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی آ گئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی واقع ہوئی  جس  کے بعد سونے کی عالمی قیمت 2617ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version