لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالاضحٰیٰ میں 3 روز باقی ہیں، مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 22 روپے کمی سے فی کلو گوشت 494 روپے کا ہو گیا۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 328 اور پرچون ریٹ 341 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی قیمت 246 فی درجن پر مستحکم ہے۔