ہوم Business غیر قانونی ایل پی جی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا:ترجمان...

غیر قانونی ایل پی جی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا:ترجمان اوگرا

0



(24نیوز)ترجمان اوگرا  نے کہا کہ ایل پی جی مالیکیولز کا ملک میں وافر ذخیرہ موجود ہونے کے با وجود ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔

ترجمان اوگرا نے کہاکہ غیر قانونی ایل پی جی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا،ایل پی جی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہے، چند بددیانت عناصر مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین تک ایل پی جی کی رسائی مشکل بنا رہے جسکے نتیجے میں زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے۔

 اوگرا نے مصنوعی قلت کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی آگاہ کر دیا ، مقامی حکومتیں، صارفین تک مقررہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں پہلے ہی ملک میں مناسب اسٹاک کی موجودگی اور مقرر ہ قیمتوں کے اطلاق کیلئے فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version