ہوم Business غیر معیاری سیرپ بنانے والی کمپنیوں کیخلاف محکمہ ایکسائز کا ایکشن

غیر معیاری سیرپ بنانے والی کمپنیوں کیخلاف محکمہ ایکسائز کا ایکشن

0



(علی ساہی)ادویات میں غیر معیاری ایتھانول کے استعمال کا انکشاف، ڈی جی ایکسائزمحمدعلی نےغیر معیاری کیمیکل کی سپلائی کانوٹس لے لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےکھانسی کے 9غیرمعیاری سیرپ بنانے والی4کمپنیوں کی نشاندہی کے بعد اب ان کمپنیوں کیخلاف ایکسائزایکشن کافیصلہ،پنجاب بھر میں ادویات بنانے والی کمپنیزکےمتعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا،ڈی جی ایکسائزمحمدعلی نےغیر معیاری ایتھانول کی سپلائی کانوٹس لیتے ہوئے  پنجاب بھر میں ادویات بنانے والی کمپنیزکےمتعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کےبعدغیر معیاری ایتھانول بنانے والی کمپنیزکےخلاف تادیبی کاروائی کی جائےگی۔ 

 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق چاروں کمپنیوں کے تیارکردہ 9ادویات میں غیر ایتھانول کا استعمال پایا گیا گیا تھا،پہلے بھی غیر معیاری ادویات کی وجہ سے ہلاکتیں ہوچکی ہیں، سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور چیف ڈرگ کنٹرولرپنجاب کوریکارڈ کی فراہمی کےلئے مراسلہ بھجوادیا۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 فروری تک توسیع کر دی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version