ہوم Business فلپائن نے بغیر آئی ایم ایف پاکستان جیسی صورتحال سے چھٹکارا پایا:...

فلپائن نے بغیر آئی ایم ایف پاکستان جیسی صورتحال سے چھٹکارا پایا: سابق گورنر اسٹیٹ رضا باقر

0


سابق گورنر اسٹیٹ رضا باقر—فائل فوٹو
سابق گورنر اسٹیٹ رضا باقر—فائل فوٹو

سابق گورنر اسٹیٹ رضا باقر کا کہنا ہے کہ 20 سال میں پہلی مرتبہ پرائمری سر پلس ہونا بڑی بات ہے۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ بار بار بحران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب آتا ہے، مالی خسارہ تجارتی خسارے کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا چاہیے کہ باقی ملکوں نے اس صورتِ حال پر کیسے قابو پایا، فلپائن نے پاکستان جیسی صورتِ حال سے چھٹکارا پایا۔

رضا باقر کا کہنا ہے کہ 21 فلپائنی معیشت دانوں نے اصلاحات پر قومی اتفاق کیا تھا، فلپائن میں یہ اصلاحات آئی ایم ایف کے بغیر مقامی سطح پر کی گئیں اور کامیابی ہوئیں۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ صرف خسارے پر قابو پانے سے کام نہیں چلے گا، صنعتی پالیسی لانا ہو گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version