ہوم Business فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نیٹ فلیکس کو نوٹس بھیج دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نیٹ فلیکس کو نوٹس بھیج دیا

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے ’’نیٹ فلکس“ کو انکم ٹیکس کی مد میں20 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کے لیے نوٹس بھیج دیا۔

نجی ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او اسلام آباد نے انکم ٹیکس آرڈیننس (آئی ٹی او) 2001 کے سیکشن 6 کے تحت سٹریمنگ جائنٹ سے دو مختلف سالوں کیلئے 20 کروڑ روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی ہے۔ویب سائٹ نے رپورٹ میں کہا کہ کمپنی نے صرف پاکستان میں ٹیکس سال 2021 کے دوران 1.3 بلین کی آمدنی کا اعلان کیا ہے، نیٹ فلکس اور کچھ دیگر کمپنیاں پاکستان میں اپنے دفاتر کے بغیر آف شور ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ایف بی آر نے نیٹ فلکس سنگاپور کے دفتر کو نوٹس جاری کیا تھا جبکہ اس سے قبل اس نے نیدرلینڈز میں بھی ایک دفتر قائم کیا تھا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں سیکشن 6 متعارف کرایا تھا تاکہ ہر اس غیر مقیم شخص کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے جو آف شور ڈیجیٹل سروسز کے لیے پاکستان کے ذریعہ رائلٹی فیس یا تکنیکی خدمات کی فیس وصول کرتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version