ہوم Business قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق تفصیل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم

قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق تفصیل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم

0


قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق تفصیل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو فراہم کردیں۔

مراسلے کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری کےلیے پہلے مرحلے میں دبئی میں غیر ملکی کمپنی کو مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق مالیاتی مشیر فرم نے پی آئی اے کو نجکاری سے قبل 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق مالیاتی مشیر فرم نے قومی ایئرلائن کی 2 حصوں میں تقسیم کی تجویز نجکاری کمیشن دی ہے۔

مراسلے کے مطابق وفاقی کابینہ نے 6 فروری کو پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی۔

مراسلے کے مطابق پی آئی اے نجکاری کی وفاقی کابینہ نے ریگولیٹری اور قانونی فریم ورک مکمل کرنےکی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق قوانین کے تحت لسٹڈ کمپنیوں سے متعلق اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کو آگاہی دینا لازمی ہوتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version