ہوم Business قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی، وزارت خزانہ نے بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ، ڈیفنس سیونگ اسکیمز شرح منافع کم کردیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا سالانہ منافع بھی کم کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم ہوکر 14.16 مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کرکے 14.16 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 14.52 سے 12.72 فیصد کردی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version