Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessلاہور: مرغی کا گوشت 116 روپے مہنگا ہو گیا

لاہور: مرغی کا گوشت 116 روپے مہنگا ہو گیا


—فائل فوٹو 

لاہور میں چند روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 116 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔

شہریوں کے مطابق 17 دسمبر کو مرغی کے گوشت کی قیمت 403 روپے تھی جبکہ آج 519 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔

مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق انتظامیہ مرغی کے گوشت کی قیمت کو قابو کرنے میں ناکام ہے۔

کنزیومر ایسوسی ایشن کے رہنما محمد یاسین کا کہنا ہے کہ من مانی قیمت فارمرز اور ڈیلرز مقرر کرتے ہیں، مرغی کی قیمت 350 روپے کلو سے اوپر نہیں جانی چاہیے۔

کنزیومر ایسوسی ایشن کے مطابق مرغی کے انڈے کی قیمت 170 روپے فی درجن ہونی چاہیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں