لاہور میں چند روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 116 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔
شہریوں کے مطابق 17 دسمبر کو مرغی کے گوشت کی قیمت 403 روپے تھی جبکہ آج 519 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔
مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق انتظامیہ مرغی کے گوشت کی قیمت کو قابو کرنے میں ناکام ہے۔
کنزیومر ایسوسی ایشن کے رہنما محمد یاسین کا کہنا ہے کہ من مانی قیمت فارمرز اور ڈیلرز مقرر کرتے ہیں، مرغی کی قیمت 350 روپے کلو سے اوپر نہیں جانی چاہیے۔
کنزیومر ایسوسی ایشن کے مطابق مرغی کے انڈے کی قیمت 170 روپے فی درجن ہونی چاہیے۔