ہوم Business مدینہ منورہ میں کھجوروں کی کٹائی تیزی سے جاری

مدینہ منورہ میں کھجوروں کی کٹائی تیزی سے جاری

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور اس کے مضافات میں کھجوروں کی کٹائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہاں جون کے شروع میں کھجور اتاری جاتی ہے، اس علاقے میں کھجوروں کے 29 ہزار فارمز یا باغات قائم ہیں جو بہترین کھجور دینے کے باعث مشہور ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کھجوروں کے پکنے میں موسم کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے، بعض علاقوں خصوصاً مدینہ کے علاقوں میں کھجور پکنے کا سلسلہ جولائی کے اواخر تک جاری رہتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں جیسے ہی کسان دیکھتے ہیں کہ کھجوریں پکنا شروع ہو گئی ہیں ویسے ہی اس کی کٹائی شروع کر دی جاتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کی مارکیٹوں میں کئی مشہور اقسام کی کھجوریں فروخت کے لیے لائی جاتی ہیں، مدینہ کی مشہور ترین کھجوروں میں عجویٰ، صفویٰ، عنبر، مدجول اور برہی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مارکیٹوں میں روتھانہ، رابعہ، حلیہ حلوہ اور سویدہ اقسام کی دوسری کھجوریں بھی موجود ہیں۔

سعودی عرب میں وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت نے کھجوروں کی کٹائی کے ساتھ ہی مارکیٹوں کی نگرانی اور معائنے کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

متعلقہ وزارتیں تکنیکی، صحت مند اور پیداوار کا معیار اعلیٰ رکھنے کے لیے سرگرم ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version