ہوم Business مرغی کا گوشت مزید مہنگا فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

مرغی کا گوشت مزید مہنگا فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

0



(ویب ڈیسک)لاہور میں مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے، 2 روز میں مرغی کاگوشت 40 روپے مہنگا ہو گیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج 18 روپے کلو اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 595 روپے کلو ہو گئی۔

گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کلو اضافہ ہوا تھا اس طرح دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ تیز بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 395 روپے کلو اور زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 410 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے فی درجن قیمت 258 روپے تک پہنچ گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version