ہوم Business مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا

مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا

0



(ویب ڈیسک) لاہور میں مرغی کا گوشت آج مزید مہنگا ہو گیا، جبکہ سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

برائلر مرغی کا گوشت مزید 11 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 501 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی کلو قیمت 490 روپے تھی۔

زندہ برائلر کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 332 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 346 روپے کا ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 345 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حجاج کرام کیلئےبڑی خوشخبری

گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 510 روپے تھی جبکہ انڈے 360 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version