فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عید کے بعد بھی مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے لگی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرکاری ریٹ 697 روپے مقرر کیا گیاہے لیکن مارکیٹ میں گوشت 720 روپے سے 730 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے اور شہر میں پہلی مرتبہ گوشت کی فی کلو قیمت 700 روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔دو ہفتوں کے دوران قیمتوں میں 100 روپے سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
دوسری جانب لاہور میں دو روز کی ہڑتال کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 800 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ پولٹری مالکان کا کہناہے کہ مرغیوں کی فیڈ اور بجلی کے اخراجات بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں جس کے باعث گوشت مہنگا ہو رہاہے ۔