ہوم Business  مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 60 روپےکا اضافہ 

 مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 60 روپےکا اضافہ 

0



(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،ملک بھر میں گزشتہ 3 دن کے دوران مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 60 روپےکا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ تین دنوں کے دوران پشاور اور لاہور میں فی کلو گوشت کی قیمت میں تقریباً 60 روپے اضافہ ہوگیا،برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 458 روپے مقرر کی گئی ہے، تین رو ز میں مرغی کا گوشت 60روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔

 مارکیٹ میں برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے اور پرچون ریٹ 316 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہونے سے انڈے 261 روپے درجن ہو گئے  جبکہ پشاورمیں برائلر مرغی کی قیمت میں تین روز کے دوران 35 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version