ہوم Business مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑااضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑااضافہ

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کیساتھ ساتھ انڈے بھی مہنگے ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہونے سے 526 روپے فی کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز فی کلو گوشت کی قیمت 504 روپے کلو تھی۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 349 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو ہو گیا ہے۔

انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انڈے مزید 2 روپے مہنگے ہونے سے 327 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 334 روپے، پرچون ریٹ 348 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 323 روپے ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version