ہوم Business مریم نواز کی پنجاب میں گندم کی اسٹوریج کیپسٹی بہتر بنانے کی...

مریم نواز کی پنجاب میں گندم کی اسٹوریج کیپسٹی بہتر بنانے کی ہدایت

0


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں گندم کی اسٹوریج کیپسٹی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پہلی بار پنجاب میں ربیع سیزن میں کھاد وافر مقدار میں موجود ہے اور نرخ بھی کم ہیں۔

بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں کھاد کے نرخ 25 فیصد نیچے آ گئے، کھاد کا ضرورت سے 125 فیصد زیادہ اسٹاک موجود ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا کہ پنجاب میں 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کی کاشت اور بوائی کا 82 فیصد ٹارگٹ مکمل ہوگیا جبکہ 10دسمبر تک گندم کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب بھر میں 3 لاکھ 26 ہزارایکڑ سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت ہوئی، گندم کے کاشت کاروں کو 1 ہزار گرین ٹریکٹر اور1ہزار لینڈ لیورلز کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version