کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرونی قرض کی ادائیگی پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی پرسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ،سٹیٹ بینک کے ذخائر9.13ارب ڈالر سے گھٹ کر 8.89 ارب ڈالر رہ گئے ۔ مرکزی بینک کا مزید کہناہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.20 کروڑ ڈالر اضافے سے5.31 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ،ملکی مجموعی ذخائر 20.7کروڑ ڈالر کمی سے 14.20ارب ڈالر رہ گئے۔