ہوم Business ملکی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ

ملکی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ

0


— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملکی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ 38.34 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر میں 7 لاکھ 34 ہزار ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 39 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز رہا، گزشتہ سال اکتوبر میں 9 لاکھ 28 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 64 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات میں بھی 43.26 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ماہ کے دوران 5 لاکھ 71 ہزار ٹن سے زائد خام تیل درآمد کیا گیا۔

اکتوبر میں خام تیل کا درآمدی بل 30 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز سے زائد تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال اکتوبر میں 8 لاکھ 64 ہزار 708 ٹن خام تیل درآمد کیا گیا تھا، گزشتہ سال اکتوبر میں خام تیل کا درآمدی بل 53 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار ڈالرز تھا۔

اکتوبر میں نیچرل لیکویڈ گیس کی درآمدات کا حجم 27 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز سے زائد رہا، اکتوبر کے دوران پیٹرولیم گیس کی درآمدات میں سالانہ 20 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اکتوبر کے دوران پیٹرولیم گیس کی درآمدات کا حجم 7 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز سے زائد رہا، اکتوبر میں پیٹرولیم شعبے نے مجموعی طور پر 1 ارب ڈالرز سے زائد کی درآمدات کیں۔

اکتوبر میں پیٹرولیم شعبے کی مجموعی درآمدات میں سالانہ 30.55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں پیٹرولیم شعبے کی مجموعی درآمدات ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر پیٹرولیم شعبے کی مجموعی درآمدات5.11 ارب ڈالرز رہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version