ہوم Business ملک میں ترسیلات زر برآمدات براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں...

ملک میں ترسیلات زر برآمدات براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر، ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، رواں مالی سال روپے کی قدر میں بہتری آئی اور مہنگائی میں کمی ہوئی، ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات میں رواں مالی سال 5.3 فیصد کی کمی ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری میں 10 ماہ میں 93.1 فیصد کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ ذخائر میں 10 ماہ میں 5 ارب ڈالر تک کا اضافہ، ایک سال میں روپے کی قدر میں 9 روپے تک اضافہ ہوا، 10 ماہ میں ایف بی آر محصولات میں 30.6 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال نان ٹیکس آمدنی میں 94.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال مالی خسارے میں 26.8 فیصد کا اضافہ ہوا، مہنگائی 28.2 فیصد سے کم ہوکر 26 فیصد پر آگئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version