ہوم Business موبائل فونز کی درآمد سے متعلق حیران کن رپورٹ سامنے آگئی

موبائل فونز کی درآمد سے متعلق حیران کن رپورٹ سامنے آگئی

0


موبائل فون کی درآمد میں اگست 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پر 32.4 فی صد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران درآمدات کا حجم 22.1 ارب روپے رہا۔

گزشتہ سال اسی ماہ (اگست 2023) 32.7 ارب روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے، اس طرح اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 10.6 ارب روپے (یعنی 32 فی صد سے زیادہ) کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا تھا کہ مالی سال 2024 کے ابتدائی دو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 7.058 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فی صد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 8.314 ملین ڈالرز تھی۔

اگست میں 4.38 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے، جب کہ جولائی میں موبائل فونز کا درآمدی بل 2.67 ملین ڈالر رہا۔ مالی سال 2024 میں مجموعی طور پر 65.63 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے۔

جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 393.263 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 227.26 ملین ڈالر کے مقابلے میں 73 فی صد زیادہ ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version