ہوم Business مہنگائی 6.9 فیصد کے ساتھ 44 ماہ کی کم ترین سطح پر...

مہنگائی 6.9 فیصد کے ساتھ 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جب کہ ستمبر 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) 6.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ستمبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کی توقعات سے بھی کم رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ستمبر2024 میں مہنگائی جنوری2021 کےبعد سب سے کم رہی، گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح فیصد6.9 ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے کہا کہ اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، اگست کے مقابلے ستمبر میں مہنگائی میں 0.52 فیصد کمی ہوئی، جولائی تاستمبرکی سہہ ماہی میں اوسط مہنگائی9.19 فیصدریکارڈکی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبرمیں شہروں میں مہنگائی 0.53 اور دیہاتوں میں 0.50 فیصد کم ہوئی، ستمبر میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 9.29 فیصد رہی، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں شہروں میں مہنگائی 0.53 اور دیہاتوں میں 0.50 فیصد کم ہوئی, ستمبر میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 9.29فیصد اور دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی تقریباً 3 سال بعد سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور اگست میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس میں کہا گیا تھا کہ افراط زر کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جو اگست میں 9.64 فیصد رہی یعنی اکتوبر 2021 کے بعد پہلی بار ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست 2024 میں سالانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد رہی، جو پچھلے مہینے میں 11.1 فیصد تھی، یوں ماہانہ مہنگائی کی شرح 0.39 فیصد رہی جب کہ اگست 2023 میں مہنگائی کی شرح 27.4 فیصد تھی۔

اس طرح مالی سال 2025 کے پہلے 2 ماہ جولائی اور اگست کے دوران اوسط مہنگائی ڈبل ڈیجٹ 10.36 فیصد رہی جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 27.84 فیصد تھی۔

اس سے قبل آخری بار ملک میں مہنگائی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے دوران اکتوبر 2021 میں سنگل ڈیجٹ ریکارڈ کی گئی تھی اور پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد پہلی بار اب مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ اگست میں شہروں میں مہنگائی 0.27 اوردیہاتوں میں 0.55 فیصد بڑھی جس کے بعد اگست میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 11.71 فیصد اور دیہات میں یہ شرح 6.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version