لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوشربامہنگائی میں پاکستانیوں کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہنڈاسی جی 125 کی قیمت بھی بڑھتی ہوئی اپریل 2024ء تک 2لاکھ 34ہزار 900روپے ہو چکی ہے، جس کے بعد عام آدمی کی یہ سواری بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔ بہرحال میزان بینک کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ یہ موٹرسائیکل آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق میزان بینک کی طرف سے ’میزان اپنی بائیک فنانسنگ‘ کے نام سے ایک پروگرام چلایا جا رہا ہے، جس کے تحت بینک مارکیٹ سے خود موٹرسائیکل خریدتا اور اپنے صارفین کو ماہانہ اقساط پر مہیا کرتا ہے۔ اس پروگرام میں بینک کی طرف سے تین سال تک کے اقساط پلان آفر کیے جا رہے ہیں۔
12ماہ کے پلان میں میزان بینک کے کسٹمرز ہنڈا سی جی 125کی قیمت کا 25فیصد (58ہزار 725 روپے) پیشگی ادا کرکے موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پلان میں کسٹمرز کو 1800پراسیسنگ فیس اور 17ہزار 611روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہو گی۔اس پلان میں کسٹمرز کو موٹرسائیکل 2 لاکھ 71ہزار 857روپے میں پڑے گی۔