ہوم Business وافی انرجی ہولڈنگ شیل پاکستان لمیٹڈ کا اکثریتی شیئر ہولڈر بن گیاکتنے...

وافی انرجی ہولڈنگ شیل پاکستان لمیٹڈ کا اکثریتی شیئر ہولڈر بن گیاکتنے فیصد حصص حاصل کرلئے؟

0



(اویس کیانی)وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ شیل پاکستان لمیٹڈ کا اکثریتی شیئر ہولڈر بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق وافی انرجی نے شیل پاکستان میں 77.42 فیصد حصص حاصل کرلئے،وافی انرجی کو شیل پاکستان میں 87.78 فیصد شیئرز کا کنٹرول حاصل ہو گیا،شیل برانڈ پاکستان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔

اسیاد گروپ کے سی ای او غسان عامودی شیل پاکستان کے چیئرپرسن مقررہو گئے، غسان عامودی کاکہنا ہے کہ شیل پاکستان کا حصول اسیاد گروپ کیلئے یہ ایک اہم سنگ میل ہے،پاکستان اور خطے میں اسیاد گروپ کی موجودگی میں اضافہ ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو اور ایم ڈی شیل پاکستان  وقار صدیقی نے کہا کہ وافی انرجی کے ساتھ شیل پاکستان پائیدار توانائی کے مستقبل کی تعمیرکے عزم  پرعمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری، کس کمپنی نے کتنے ارب بولی لگائی؟بڑی خبر آ گئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version