ہوم Business وزیراعظم نے ایف بی آر کی ایک اور بجٹ تجویز مسترد کردی

وزیراعظم نے ایف بی آر کی ایک اور بجٹ تجویز مسترد کردی

0



اسلام آباد (ویب  ڈیسک)  وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ 25-2024 میں بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اقدام کو مسترد کردیا۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ اقدام سے 25-2024 میں 20 ارب روپے کی اضافی آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اب تک وزیر اعظم پہلے ہی ایف بی آر کی دو بڑی بجٹ تجاویز کو مسترد کر چکے ہیں جن میں سیلز ٹیکس کی معیاری شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنا اور پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس یا پی او ایل مصنوعات پر ”کاربن ٹیکس“ عائد کیا جانا شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے 25-2024 میں 40 سے 50 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دی۔ وزیراعظم نے اس تجویز کو عوام پر فوری طور پر مہنگائی کے اثرات کے پیش نظر مسترد کر دیا ہے۔ پی او ایل کی مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی دوسری تجویز کو بھی وزیراعظم نے ٹھکرا دیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version