ہوم Business وفاقی بجٹ موبائل فون صارفین کے لیے بری خبر

وفاقی بجٹ موبائل فون صارفین کے لیے بری خبر

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے امپورٹڈ موبائل فون پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے اور پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کے علاوہ فنانس بل میں درآمدی موبائل فون پرجی ایس ٹی مزید بڑھانےکی بھی تجویز ہے،موبائل فون پر 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے۔

دوسری جانب اقتصادی کونسل نے 15 سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، وفاق 14 سو ارب روپے اور 100 ارب روپے سرکاری ونجی شراکت داری ہو گی۔ کونسل نے اجلاس میں تیرھویں پانچ سالہ منصوبے پر تفصیلی غور کے بعد سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دیدی۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 3.6 فیصد، پانچ سالہ پلان کے تحت مالی سال 2029 تک 6 فیصد گروتھ ہوگی، آئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطاً 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version