ہوم Business ٹیکس ہدف میں ناکامیچیئرمین نے ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر...

ٹیکس ہدف میں ناکامیچیئرمین نے ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی

0



(وقاص عظیم)ٹیکس ہدف میں ناکامی پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی،ایف بی آر میں گریڈ 20 اور 21 کے 18 افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر آئی آر آپریشنز میر بادشاہ وزیرکو تبدیل کردیا گیا،گریڈ 21 کے ڈاکٹر حامد عتیق سرور ممبر آئی آر آپریشنز تعینات کر دیئے گئے جبکہ گریڈ 20 کے نجیب اللہ میمن ممبر آئی آر پالیسی، گریڈ 21 کے چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی ساجد اللہ صدیقی ممبر ایف بی آر،چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی ڈاکٹر سرمد قریشی چیف کمشنر آر ٹی او ملتان تعینات کر دیئے گئے۔

اس کے علاوہ چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا فہیم محمد چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی،گریڈ 21 کے طارق ارباب ڈی جی ٹیکس براڈننگ،چیف کمشنر ایل ٹی او اسلام آباد اشتیاق احمد خان ممبر ایف بی آر،گریڈ 21 کے زبیر بلال چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی،سجاد تسلیم چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور تعینات کر دیئے گئے،ایف بی آر نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:حج کے خواہشمند غریب و متوسط لوگوں کیلئے اہم خبر





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version