ہوم Business پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری...

پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ

0


— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاور سیکٹر کے لیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے جاری کیے جاچُکے ہیں، مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی کا اجراء پائپ لائن میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر سبسڈی کے لیے 128 ارب روپے جاری کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق دوسری سہ ماہی میں اب تک 31 ارب روپے سبسڈی کے لیے جاری کیے جا چُکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 50 ارب روپے کے بعد جاری شدہ سبسڈی 200 ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے دسمبر 2024ء تک طے شدہ ہدف کے مقابلے سرکلر ڈیٹ کا فلو بہت کم ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version