ہوم Business پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پہلے سیشن میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پہلے سیشن میں مثبت رجحان

0


پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج پہلے کاروباری سیشن میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلے سیشن میں 442 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 792 پر بند ہوا ہے۔

پہلے سیشن میں 37 کروڑ شیئرز کے سودے 10.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 792 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 64 پیسے پر برقرار

ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ گزشتہ روز کی قیمت پر برقرار ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 64 پیسے پر برقرار ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا یہی نرخ تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version