ہوم Business پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی  چل پڑی

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی  چل پڑی

0



( طیب سیف )پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی،لمبی ترین مال گاڑی کراچی سے روانہُ کی گئی۔
ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے،مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کے ذریعے چلایا گیا،مال گاڑی کراچی سے 3000 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی،ٹرین 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی جبکہ اوسط رفتار 38 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
 ٹرین 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے،اس مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس،انسداددہشتگردی عدالت سے اہم خبر آ گئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version